Ficool

Chapter 1 - Aleesha Imran introduction

میں علیشہ عمران ہوں، ایک ایسی لکھاری 📜 جو صرف حقیقت کی زمین پر نہیں بلکہ خیالات کی اُڑان پر بھی کہانیاں تلاش کرتی ہے۔ میں وہ ناولز لکھتی ہوں 📚جو دل، حقیقت اور خیال تینوں کے قریب ہوتے ہیں۔🫀 میرے قلم✒️ سے نکلنے والی تحریریں اکثر ایسی دنیا میں لے جاتی ہیں جہاں کچھ بھی ممکن ہے۔🗓️

چاہے وہ کسی جن زاد کا عشق ہو 🧞‍♂️یا ایک ایسی محبت جو وقت کی قید سے آزاد ہو۔⏳

میں ایسی کہانیاں لکھنا پسند کرتی ہوں جو خیالوں سے زیادہ حقیقیت پر مبنی ہوں🕯️ جن میں ایک سبق ہو مجھے اپنی کہانیوں میں اسلامک ہسٹری کو ایڈ کرنا بہت پسند ہے۔ 🦋

میں خیالات اور تصوراتی کرداروں کو بھی اپنی کہانیوں میں جگہ دیتی ہوں۔💓 یہ ساری تحریریں جو سچائی اور جذبات سے بھرپور ہیں یہ سب میری پہچان ہیں۔🫶🏻🔥

میری کہانیاں قاری کو ایک ایسی دنیا میں لے جاتی ہیں جہاں ہر صفحہ ایک نیا راز، ہر منظر ایک نیا حیران کن لمحہ ہوتا ہے۔۔🪄📝🌈

✍️ میرا قلم

میرا قلم محض ایک لکڑی اور نوک کا نام نہیں، یہ میرے دل کا ترجمان ہے۔📝

یہ وہ رازداں ہے جو میری خاموشیوں کو آواز دیتا ہے، میرے خوابوں کو لفظوں میں ڈھالتا ہے اور میرے خوف کو کہانی میں بدل دیتا ہے۔⏳

یہ قلم کبھی درد کو بیان کرتا ہے، کبھی خوشبوؤں کو لفظوں میں سمو دیتا ہے۔🙃

یہ اندھیروں میں روشنی تلاش کرتا ہے اور تنہائی میں ہمسفر بن جاتا ہے۔🪄🫶🏻

میرا قلم جب چلتا ہے تو صرف کہانیاں نہیں لکھتا، یہ دلوں پر دستک دیتا ہے۔💓

یہ پڑھنے والے کو سوچنے پر مجبور کرتا ہے کہ زندگی کے ہر خوف، ہر وسوسے اور ہر اندھیرے کا حل صرف ایک ہے—اللہ کی یاد۔🍂🫀

یہ قلم میری طاقت ہے، میری پہچان ہے، اور میری دعا ہے کہ یہ ہمیشہ نیکی، سچائی اور روشنی کے راستے پر چلتا رہے۔✨🌎

کیونکہ میرا یقین ہے کہ:

"قلم وہ چراغ ہے جو اندھیروں کو نگل جاتا ہے۔"✒️🌑🕯️

By Aleesha Imran 🥂💗

More Chapters